Sunan ibn Majah Hadith 492 (سنن ابن ماجہ)
[492]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْہِرٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ أَنْبَأَنَا سُوَيْدُ بْنُ النُّعْمَانِ الْأَنْصَارِيُّ أَنَّہُمْ خَرَجُوا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ إِلَی خَيْبَرَ حَتَّی إِذَا كَانُوا بِالصَّہْبَاءِ صَلَّی الْعَصْرَ ثُمَّ دَعَا بِأَطْعِمَةٍ فَلَمْ يُؤْتَ إِلَّا بِسَوِيقٍ فَأَكَلُوا وَشَرِبُوا ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَمَضْمَضَ فَاہُ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی بِنَا الْمَغْرِبَ
سیدنا سوید بن نعمان انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ رضی اللہ عنہم اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھ خیبر کی طرف(جہاد کے لئے) روانہ ہوئے) جب وہ مقام صہباء پر پہنچے تو نبی ﷺ نے عصر کی نماز ادا کی پھر کھانا طلب فرمایا تو آپ کی خدمت میں صرف ستو پیش کیے گئے (اور کوئی چیز موجود نہیں تھی) سب نے کھایا پیا۔پھر آپ ﷺ نے پانی طلب فرمایا اور کلی کی،پھر کھڑے ہو کر ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی۔