Sunan ibn Majah Hadith 518 (سنن ابن ماجہ)

[518]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا لَمْ يُنَجِّسْہُ شَيْءٌ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ وَأَبُو سَلَمَةَ وَابْنُ عَائِشَةَ الْقُرَشِيُّ قَالُوا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ فَذَكَرَ نَحْوَہُ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب پانی دو یا تین مٹکے ہو تو اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔‘‘ امام ابن ماجہ رحمہ اللہ کے شاگرد)ابو حسن بن سلمہ قطان نے یہی روایت اپنی عالی سند سے ‘یعنی بواسطہ ابو حاتم وابو ولید وغیرہ‘حماد سے امام ابن ماجہ کے واسطے کے بغیر بیان کی ہے۔