Sunan ibn Majah Hadith 519 (سنن ابن ماجہ)

[519] إسنادہ ضعیف جدًا

عبد الرحمٰن بن زید: ضعیف

وکان یروي عن أبیہ أحادیث موضوعۃ والسند ضعفہ البوصیري

انوار الصحیفہ ص 397

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ الْمَدَنِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ سُئِلَ عَنْ الْحِيَاضِ الَّتِي بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ تَرِدُہَا السِّبَاعُ وَالْكِلَابُ وَالْحُمُرُ وَعَنْ الطَّہَارَةِ مِنْہَا فَقَالَ لَہَا مَا حَمَلَتْ فِي بُطُونِہَا وَلَنَا مَا غَبَرَ طَہُورٌ

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،کہ نبی ﷺ سے مکہ اور مدینہ کے درمیان (راستے میں) واقع ان حوضوں کے متعلق دریافت کیا گیا جن سے درندے،کتے اور گدھے پانی پی جاتے ہیں،کیا ان (کے پانی) سے پاکیزگی حاصل کی جا سکتی ہے(وضو اور غسل وغیرہ کیا جا سکتا ہے؟) آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جو کچھ انہوں نے اپنے پیٹوں میں ڈال لیا،وہ ان کا ہے اور جو (پانی) بچ گیا،وہ ہمارے لئے پاک کرنے والا ہے۔‘‘