Sunan ibn Majah Hadith 523 (سنن ابن ماجہ)

[523]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أُتِيَ النَّبِيُّ ﷺ بِصَبِيٍّ فَبَالَ عَلَيْہِ فَأَتْبَعَہُ الْمَاءَ وَلَمْ يَغْسِلْہُ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ کی خدمت میں ایک (شیر خوار) بچہ لایا گیا۔اس نے آپ ﷺ(کے کپڑوں) پر پیشاب کر دیا،آپ نے وہاں پانی چھڑک دیا اور کپڑا دھویا نہیں۔