Sunan ibn Majah Hadith 524 (سنن ابن ماجہ)
[524]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ قَالَتْ دَخَلْتُ بِابْنٍ لِي عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ لَمْ يَأْكُلْ الطَّعَامَ فَبَالَ عَلَيْہِ فَدَعَا بِمَاءٍ فَرَشَّ عَلَيْہِ
سیدہ ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں اپنا ایک (شیر خوار) بچہ لے کر حاضر ہوئی جو(ابھی کھانا نہیں کھاتا تھا۔اس نے آپ ﷺ(کے کپڑوں) پر پیشاب کر دیا تو آپ ﷺ نے پانی منگوایا اور اس پر چھڑک دیا۔