Sunan ibn Majah Hadith 526 (سنن ابن ماجہ)
[526]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ وَمُجَاہِدُ بْنُ مُوسَی وَالْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُحِلُّ بْنُ خَلِيفَةَ أَخْبَرَنَا أَبُو السَّمْحِ قَالَ كُنْتُ خَادِمَ النَّبِيِّ ﷺ فَجِيءَ بِالْحَسَنِ أَوْ الْحُسَيْنِ فَبَالَ عَلَی صَدْرِہِ فَأَرَادُوا أَنْ يَغْسِلُوہُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ رُشَّہُ فَإِنَّہُ يُغْسَلُ بَوْلُ الْجَارِيَةِ وَيُرَشُّ مِنْ بَوْلِ الْغُلَامِ
سیدنا ابو سمح رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نبی ﷺ کا خادم ہوا کرتا تھا۔آپ ﷺ کی خدمت میں سیدنا حسن یا حسین رضی اللہ عنہما کو لایاگیا،(وہ اس وقت دودھ پیتے بچے تھے) انہوں نے نبی ﷺ کے سینہ مبارک پر پیشاب کر دیا۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے دھونا چاہا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’پانی چھڑک دو کیوں کہ لڑکی کا پیشاب دھویا جاتا ہے اور لڑکے کے پیشاب سے پانی چھڑکا جاتا ہے۔‘‘