Sunan ibn Majah Hadith 525 (سنن ابن ماجہ)
[525] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (377۔378) ترمذي (610)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَوْثَرَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاہِيمَ قَالَا حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ ہِشَامٍ أَنْبَأَنَا أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيْلِيِّ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَلِيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ فِي بَوْلِ الرَّضِيعِ يُنْضَحُ بَوْلُ الْغُلَامِ وَيُغْسَلُ بَوْلُ الْجَارِيَةِ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُوسَی بْنِ مَعْقِلٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ الْمِصْرِيُّ قَالَ سَأَلْتُ الشَّافِعِيَّ عَنْ حَدِيثِ النَّبِيِّ ﷺ يُرَشُّ مِنْ بَوْلِ الْغُلَامِ وَيُغْسَلُ مِنْ بَوْلِ الْجَارِيَةِ وَالْمَاءَانِ جَمِيعًا وَاحِدٌ قَالَ لِأَنَّ بَوْلَ الْغُلَامِ مِنْ الْمَاءِ وَالطِّينِ وَبَوْلَ الْجَارِيَةِ مِنْ اللَّحْمِ وَالدَّمِ ثُمَّ قَالَ لِي فَہِمْتَ أَوْ قَالَ لَقِنْتَ قَالَ قُلْتُ لَا قَالَ إِنَّ اللہَ تَعَالَی لَمَّا خَلَقَ آدَمَ خُلِقَتْ حَوَّاءُ مِنْ ضِلْعِہِ الْقَصِيرِ فَصَارَ بَوْلُ الْغُلَامِ مِنْ الْمَاءِ وَالطِّينِ وَصَارَ بَوْلُ الْجَارِيَةِ مِنْ اللَّحْمِ وَالدَّمِ قَالَ قَالَ لِي فَہِمْتَ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ لِي نَفَعَكَ اللہُ بِہِ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے شیر خوار کے پیشاب کے بارے میں فرمایا:’’لڑکے کے پیشاب پر پانی چھڑکا جاتا ہے اور لڑکی کا پیشاب دھویا جاتا ہے۔‘‘ ابو الحسن بن سلمہ نے کہا‘ ہمیں احمد بن موسیٰ نے ‘ان کو ابو الیمان مصری نے بیان کیا کہ میں نے امام شافعی رحمہ اللہ سے اس حدیث نبویﷺ کے متعلق سوال کیا(جس میں یہ حکم ہے کہ)’’لڑکے کے پیشاب پر پانی چھڑکا جائے اور لڑکی کے پیشاب سے کپڑا دھویا جائے۔‘‘(میں نے پوچھا اس فرق کی کیا وجہ ہے جبکہ)دونوں پیشاب ایک ہی چیز ہیں؟ اما م شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا:اس کی وجہ یہ ہے کہ لڑکے کا پیشاب پانی اور مٹی سے ہے اور لڑکی کا پیشاب گوشت اور خون سے ہے۔پھر کہا سمجھ گئے؟میں نے کہا:جی نہیں (میں نہیں سمجھا)فرمایا: اللہ تعالیٰ نے جب آدم علیہ السلام کو پیدا کیا تو (انہیں مٹی اور پانی سے پیدا کیا اور) حوا علیہاالسلام ان کی چھوٹی پسلی سے پیدا ہوئی۔گویا لڑکے کا پیشاب پانی اور مٹی سے وجود میں آیا ہے(جس سے آدم علیہ السلام بنے تھے)اور لڑکی کا پیشاب گوشت اور خون سے(جس سے حوا علیہاالسلام کی تخلیق ہوئی)اب سمجھ گئے؟ میں نے کہا:جی ہاں۔انہوں نے فرمایا:اللہ تجھے (علم وفہم) سے فائدہ دے۔