Sunan ibn Majah Hadith 528 (سنن ابن ماجہ)

[528]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَعْرَابِيًّا بَالَ فِي الْمَسْجِدِ فَوَثَبَ إِلَيْہِ بَعْضُ الْقَوْمِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا تُزْرِمُوہُ ثُمَّ دَعَا بِدَلْوٍ مِنْ مَاءٍ فَصَبَّ عَلَيْہِ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ایک بدو نے مسجد میں پیشاب کر دیا۔کچھ لوگ (اسے روکنے کے لئے) اس کی طرف بھاگے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’اس کا پیشاب بند نہ کرو۔‘‘ پھر پانی کا ایک ڈول منگوایا اور اس پر بہا دیا۔