Sunan ibn Majah Hadith 529 (سنن ابن ماجہ)

[529]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْہِرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ دَخَلَ أَعْرَابِيٌّ الْمَسْجِدَ وَرَسُولُ اللہِ ﷺ جَالِسٌ فَقَالَ اللہُمَّ اغْفِرْ لِي وَلِمُحَمَّدٍ وَلَا تَغْفِرْ لِأَحَدٍ مَعَنَا فَضَحِكَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَقَالَ لَقَدْ احْتَظَرْتَ وَاسِعًا ثُمَّ وَلَّی حَتَّی إِذَا كَانَ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ فَشَجَ يَبُولُ فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ بَعْدَ أَنْ فَقِہَ فَقَامَ إِلَيَّ بِأَبِي وَأُمِّي فَلَمْ يُؤَنِّبْ وَلَمْ يَسُبَّ فَقَالَ إِنَّ ہَذَا الْمَسْجِدَ لَا يُبَالُ فِيہِ وَإِنَّمَا بُنِيَ لِذِكْرِ اللہِ وَلِلصَّلَاةِ ثُمَّ أَمَرَ بِسَجْلٍ مِنْ مَاءٍ فَأُفْرِغَ عَلَی بَوْلِہِ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: اللہ کے رسول ﷺ (مسجد میں) تشریف فرما تھے کہ ایک بدو مسجد میں آیا۔اس نے کہا: اے اللہ! مجھے اور محمد(ﷺ) کو بخش دے اور ہمارے ساتھ کسی اور کی بخشش نہ کرنا۔رسول اللہ ﷺ ہنس پڑے اور فرمایا: ’’تو نے ایک وسیع چیز(رحمت الٰہی) کو محدود کر دیا۔‘‘ پھر وہ (اعرابی) واپس پلٹا۔ابھی مسجد ہی کے ایک حصے میں تھا کہ (کھڑا ہو کر) پاؤں ایک دوسرے سے دور کر کے پیشاب کرنے لگا۔اسی اعرابی صحابی(رضی اللہ عنہ) نے دین کی سمجھ آجانے کے بعد (اپنا واقعہ بیان کرتے ہوئے) فرمایا: میرے ماں باپ آپ ﷺ پر قربان ہوں! آپ اٹھ کر میرے پاس آئے،مجھے نہ ڈانٹا،نہ برا بھلا کہا،بس یہ فرمایا:’’یہ مسجد ایسی جگہ ہے کہ اس میں پیشاب نہیں کیا جاتا،یہ تو اللہ کے ذکر اور نماز کے لئے تعمیر کی گئی ہے۔‘‘ پھر آپ نے پانی کا ڈول طلب فرمایا جو پیشاب پر بہا دیا گیا۔