Sunan ibn Majah Hadith 535 (سنن ابن ماجہ)
[535]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَنْبَأَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ جَمِيعًا عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ وَاصِلٍ الْأَحْدَبِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ ﷺ فَلَقِيَنِي وَأَنَا جُنُبٌ فَحِدْتُ عَنْہُ فَاغْتَسَلْتُ ثُمَّ جِئْتُ فَقَالَ مَا لَكَ قُلْتُ كُنْتُ جُنُبًا فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ الْمُسْلِمَ لَا يَنْجُسُ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ سے میری ملاقات ہوئی جب کہ میں حالتِ جنابت میں تھا تو میں آپ سے الگ ہوگیا اور غسل کیا،پھر نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔آپ ﷺ نے فرمایا: ’’تمہیں کیا ہوا تھا کہ مجھ سے الگ ہوگئے؟‘‘ میں نے کہا: ’’میں جنبی تھا،اللہ کے رسول نے فرمایا: ’’یقیناً مسلمان ناپاک نہیں ہوتا۔‘‘