Sunan ibn Majah Hadith 534 (سنن ابن ماجہ)

[534]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّہُ لَقِيَہُ النَّبِيُّ ﷺ فِي طَرِيقٍ مِنْ طُرُقِ الْمَدِينَةِ وَہُوَ جُنُبٌ فَانْسَلَّ فَفَقَدَہُ النَّبِيُّ ﷺ فَلَمَّا جَاءَ قَالَ أَيْنَ كُنْتَ يَا أَبَا ہُرَيْرَةَ قَالَ يَا رَسُولَ اللہِ لَقِيتَنِي وَأَنَا جُنُبٌ فَكَرِہْتُ أَنْ أُجَالِسَكَ حَتَّی أَغْتَسِلَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْمُؤْمِنُ لَا يَنْجُسُ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مدینہ کی گلکیوں میں سے کسی گلی میں ان کی ملاقات نبی ﷺ سے ہوئی اور وہ اس وقت جنبی تھے۔وہ خاموشی سے چلے گئے۔نبی ﷺ نے ان کی عدم موجودگی کومحسوس فرمایا۔جب وہ آئے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’ابو ہریرہ! تم کہاں(چلے گئے) تھے؟‘‘ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! جب آپ مجھ سے ملے تو میں جنبی تھا۔مجھے اچھا نہ لگا کہ نہائے بغیر آپ کے پاس بیٹھوں۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مومن ناپاک نہیں ہوتا۔‘‘