Sunan ibn Majah Hadith 543 (سنن ابن ماجہ)

[543]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ بَالَ جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْہِ فَقِيلَ لَہُ أَتَفْعَلُ ہَذَا قَالَ وَمَا يَمْنَعُنِي وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَفْعَلُہُ قَالَ إِبْرَاہِيمُ كَانَ يُعْجِبُہُمْ حَدِيثُ جَرِيرٍ لِأَنَّ إِسْلَامَہُ كَانَ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ

جناب ہمام بن حارث سے روایت ہےانہوں نے کہا: سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا۔اس کے بعد وضو کیا،اور موزوں پر مسح کیا،انھیں کہا گیا: آپ بھی یہ کام کرتے ہیں؟ فرمایا: مجھے کیا رکاوٹ ہے؟(میں کیوں نہ کروں؟) جب کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس طرح کرتے دیکھا ہے۔ ابراہیم نے کہا:لوگوں کو حضرت جریر رضی اللہ عنہ کی حدیث بہت پسند آئی کیونکہ وہ سورۃ مائدہ کے نازل ہونے کے بعد اسلام لائے تھے۔