Sunan ibn Majah Hadith 548 (سنن ابن ماجہ)
[548] إسنادہ ضعیف
عمر بن المثنی: مستور (تقریب: 4962)
وعطاء الخراساني لم یسمع من أنس رضي اللہ عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ الْمُثَنَّی عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي سَفَرٍ فَقَالَ ہَلْ مِنْ مَاءٍ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْہِ ثُمَّ لَحِقَ بِالْجَيْشِ فَأَمَّہُمْ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تھا۔آپ ﷺ نے فرمایا: ’’کچھ پانی ہے؟‘‘ پھر آپ نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔پھر لشکر سے آملے اور انہیں نماز پڑھائی۔