Sunan ibn Majah Hadith 552 (سنن ابن ماجہ)

[552]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ قَالَ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُخَيْمِرَةَ عَنْ شُرَيْحِ بْنِ ہَانِئٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّيْنِ فَقَالَتْ ائْتِ عَلِيًّا فَسَلْہُ فَإِنَّہُ أَعْلَمُ بِذَلِكَ مِنِّي فَأَتَيْتُ عَلِيًّا فَسَأَلْتُہُ عَنْ الْمَسْحِ فَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَأْمُرُنَا أَنْ نَمْسَحَ لِلْمُقِيمِ يَوْمًا وَلَيْلَةً وَلِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ

جناب شریح بن ہانی رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے موزوں پر مسح کا مسئلہ پوچھا تو انہوں نے فرمایا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ کیوں کہ انہیں یہ مسئلہ مجھ سے زیادہ معلوم ہے۔میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے مسح کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ہمیں مسح کا حکم دیا کرتے تھے۔مقیم کے لئے ایک دن رات اور مسافر کے لئے تین دن۔