Sunan ibn Majah Hadith 558 (سنن ابن ماجہ)
[558]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْبَلَوِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ اللَّخْمِيِّ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُہَنِيِّ أَنَّہُ قَدِمَ عَلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ مِصْرَ فَقَالَ مُنْذُ كَمْ لَمْ تَنْزِعْ خُفَّيْكَ قَالَ مِنْ الْجُمُعَةِ إِلَی الْجُمُعَةِ قَالَ أَصَبْتَ السُّنَّةَ
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ مصر سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس(مدینہ منور) آئے۔سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: تم نے کتنی مدت سے موزے نہیں اتارے؟ انہوں نے کہا: جمعہ سے جمعہ تک (ہفتہ بھر۔) عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے سنت کے مطابق عمل کیا۔