Sunan ibn Majah Hadith 557 (سنن ابن ماجہ)
[557] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (158)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی وَعَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ الْمِصْرِيَّانِ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ وَہْبٍ أَنْبَأَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَزِينٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ قَطَنٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ عَنْ أُبَيِّ بْنِ عِمَارَةَ وَكَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَدْ صَلَّی فِي بَيْتِہِ الْقِبْلَتَيْنِ كِلْتَيْہِمَا أَنَّہُ قَالَ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ أَمْسَحُ عَلَی الْخُفَّيْنِ قَالَ نَعَمْ قَالَ يَوْمًا قَالَ وَيَوْمَيْنِ قَالَ وَثَلَاثًا حَتَّی بَلَغَ سَبْعًا قَالَ لَہُ وَمَا بَدَا لَكَ
سیدنا ابی بن عمارہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے اور یہ وہ صحابی ہیں جن کے گھر میں اللہ کے رسول ﷺ نے دونوں قبلوں کی طرف منہ کر کے نماز پڑھی ہے(قبلہ تبدیل ہونے کا حکم نازل ہونے سے پہلے اسلام لائے تھے۔) انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے کہا: کیا میں موزوں پر مسح کر لیا کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا:’’ہاں،‘‘ انہوں نے کہا: ایک دن؟ (پھر) کہا: دو دن؟ (پھر) کہا: تین دن؟ حتی کہ سات دن تک جا پہنچے۔نبی ﷺ نے اس سے کہا:’’جب تک تمہارا جی چاہے۔‘‘