Sunan ibn Majah Hadith 574 (سنن ابن ماجہ)

[574] إسنادہ ضعیف

سنن أبي داود (241)

انوار الصحیفہ ص 399

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ سَعِيدٍ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا جُمَيْعُ بْنُ عُمَيْرٍ التَّيْمِيُّ قَالَ انْطَلَقْتُ مَعَ عَمَّتِي وَخَالَتِي فَدَخَلْنَا عَلَی عَائِشَةَ فَسَأَلْنَاہَا كَيْفَ كَانَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللہِ ﷺ عِنْدَ غُسْلِہِ مِنْ الْجَنَابَةِ قَالَتْ كَانَ يُفِيضُ عَلَی كَفَّيْہِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ يُدْخِلُہَا فِي الْإِنَاءِ ثُمَّ يَغْسِلُ رَأْسَہُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ يُفِيضُ عَلَی جَسَدِہِ ثُمَّ يَقُومُ إِلَی الصَّلَاةِ وَأَمَّا نَحْنُ فَإِنَّا نَغْسِلُ رُؤْسَنَا خَمْسَ مَرَّاتٍ مِنْ أَجْلِ الضَّفْرِ

جناب جمیع بن عمیر تیمی رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں اپنی پھوپھی جان اور خالہ جان کے ہمرا گیا۔ہم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے پوچھا: رسول اللہ ﷺ غسل جنابت کے موقع پر کیا طریقہ اختیار کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: آپ ﷺ تین بار ہاتھوں پر پانی ڈالتے تھے،اس کے بعد پانی کے برتن میں ہاتھ ڈالتے،پھر تین بار اپنا سر مبارک دھوتے،پھر اپنا جسم مبارک پر پانی بہاتے۔اس کے بعد نماز کے لئے تشریف لے جاتے۔لیکن ہم بال گندھے ہوئے ہونے کی وجہ سے پانچ بار سردھوتی ہیں۔