Sunan ibn Majah Hadith 573 (سنن ابن ماجہ)

[573]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ خَالَتِہِ مَيْمُونَةَ قَالَتْ وَضَعْتُ لِلنَّبِيِّ ﷺ غُسْلًا فَاغْتَسَلَ مِنْ الْجَنَابَةِ فَأَكْفَأَ الْإِنَاءَ بِشِمَالِہِ عَلَی يَمِينِہِ فَغَسَلَ كَفَّيْہِ ثَلَاثًا ثُمَّ أَفَاضَ عَلَی فَرْجِہِ ثُمَّ دَلَكَ يَدَہُ بِالْأَرْضِ ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلَاثًا وَذِرَاعَيْہِ ثَلَاثًا ثُمَّ أَفَاضَ الْمَاءَ عَلَی سَائِرِ جَسَدِہِ ثُمَّ تَنَحَّی فَغَسَلَ رِجْلَيْہِ

ام المومنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کے لئے غسل کا پانی رکھا تو آپ نے غسل جنابت کیا(پہلے) بائیں ہاتھ سے برتن کو جھکا کر دائیں ہاتھ پر پانی ڈالا اور تین بار اپنے دونوں ہاتھ دھوئے۔پھر اپنے شرم گام پر پانی ڈالا(اور استنجا کیا)،پھر زمین پر ہاتھ رگڑا(اور صاف کر لیا) پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا۔تین بار چہرہٴ مبارک دھویا،اور تین بار بازو دھوئے۔پھر باقی جسم پر پانی بہا لیا۔پھر ایک طرف ہو کر دونوں پاؤں دھولیے۔