Sunan ibn Majah Hadith 578 (سنن ابن ماجہ)
[578]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بِنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ سَأَلَہُ رَجُلٌ كَمْ أُفِيضُ عَلَی رَأْسِي وَأَنَا جُنُبٌ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَحْثُو عَلَی رَأْسِہِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ قَالَ الرَّجُلُ إِنَّ شَعْرِي طَوِيلٌ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَكْثَرَ شَعْرًا مِنْكَ وَأَطْيَبَ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے ایک آدمی نے سوال کیا: جب میں جنبی ہوں تو(غسل کرتے وقت) سر پر کتنا پانی ڈالا کروں؟ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ اپنے سر مبارک پر تین لپ(پانی) ڈالا کرتے تھے۔اس شخص نے کہا: میرے بال لمبے ہیں۔ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کے بال تجھ سے زیادہ تھے اور زیادہ پاکیزہ تھے۔