Sunan ibn Majah Hadith 594 (سنن ابن ماجہ)
[594]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ فَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَأْتِي الْخَلَاءَ فَيَقْضِي الْحَاجَةَ ثُمَّ يَخْرُجُ فَيَأْكُلُ مَعَنَا الْخُبْزَ وَاللَّحْمَ وَيَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَلَا يَحْجُبُہُ وَرُبَّمَا قَالَ لَا يَحْجُزُہُ عَنْ الْقُرْآنِ شَيْءٌ إِلَّا الْجَنَابَةُ
جناب عبداللہ بن سلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں سیدنا علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔انہوں نے (مسائل بیان کرتے ہوئے) فرمایا: رسول اللہ ﷺ بیت الخلاء میں جاتے،قضائے حاجت سے فارغ ہو کر باہر تشریف لاتے تو ہمارے ساتھ روٹی گوشت تناول فرماتے اور قرآن کی تلاوت بھی کرتے۔آپ ﷺ کو جنابت کے سوا کوئی چیز قرآن(کی تلاوت) سے مانع نہیں ہوتی تھی۔