Sunan ibn Majah Hadith 600 (سنن ابن ماجہ)
[600]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّہَا أَمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ جَاءَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَسَأَلَتْہُ عَنْ الْمَرْأَةِ تَرَی فِي مَنَامِہَا مَا يَرَی الرَّجُلُ قَالَ نَعَمْ إِذَا رَأَتْ الْمَاءَ فَلْتَغْتَسِلْ فَقُلْتُ فَضَحْتِ النِّسَاءَ وَہَلْ تَحْتَلِمُ الْمَرْأَةُ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ تَرِبَتْ يَمِينُكِ فَبِمَ يُشْبِہُہَا وَلَدُہَا إِذًا
سیدہ ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور مسئلہ پوچھا کہ اگر عورت کو خواب میں وہ کچھ نظر آئے جو مرد کو نظر آتا ہے(تو اس کا کیا حکم ہے؟) آپ ﷺ نے فرمایا:’’ہاں،جب اسے پانی نظر آئے تو اسے غسل کرنا چاہیے۔‘‘ (ام المومنین نے فرمایا:) میں نے کہا: (اے ام سلیم!) تم نے عورتوں کو رسوا کر دیا ہے،بھلا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟ نبی ﷺ نے فرمایا:’’تیرا بھلا ہو! پھر اس کی اولاد اس سے مشابہ کیوں ہوتی ہے؟‘‘