Sunan ibn Majah Hadith 599 (سنن ابن ماجہ)
[599]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ زَاذَانَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ مَنْ تَرَكَ مَوْضِعَ شَعَرَةٍ مِنْ جَسَدِہِ مِنْ جَنَابَةٍ لَمْ يَغْسِلْہَا فُعِلَ بِہِ كَذَا وَكَذَا مِنْ النَّارِ قَالَ عَلِيٌّ فَمِنْ ثَمَّ عَادَيْتُ شَعَرِي وَكَانَ يَجُزُّہُ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے غسل جنابت میں جسم کی بال برابر جگہ بھی چھوڑ دی اور نہ دھویا،اسے آگ کا اتنا اتنا(بہت زیادہ) عذاب دیا جائے گا۔‘‘ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اسی وجہ سے میں نے اپنے بالوں سے دشمنی اختیار کر لی۔آپ سر کے بال کاٹ دیا کرتے تھے۔