Sunan ibn Majah Hadith 603 (سنن ابن ماجہ)
[603]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَی عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي امْرَأَةٌ أَشُدُّ ضَفْرَ رَأْسِي أَفَأَنْقُضُہُ لِغُسْلِ الْجَنَابَةِ فَقَالَ إِنَّمَا يَكْفِيكِ أَنْ تَحْثِي عَلَيْہِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ مِنْ مَاءٍ ثُمَّ تُفِيضِي عَلَيْكِ مِنْ الْمَاءِ فَتَطْہُرِينَ أَوْ قَالَ فَإِذَا أَنْتِ قَدْ طَہُرْتِ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے بیان کیا،کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں سر کے بالوں کی مینڈھیاں مضبوطی سے بناتی ہوں،تو کیا غسل جنابت کے لئے انہیں کھولا کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا:’’تجھے یہی کافی ہے کہ سر پر پانی کی تین لپیں ڈال لے،پھر اپنے(پورے جسم) پر پانی بہالے،تو پاک ہو جائے گی۔‘‘ یا فرمایا:’’بس تو پاک ہوگئی۔‘‘