Sunan ibn Majah Hadith 605 (سنن ابن ماجہ)
[605]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَی وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی الْمِصْرِيَّانِ قَالَا حَدَّثَنَا بْنُ وَہْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْأَشَجِّ أَنَّ أَبَا السَّائِبِ مَوْلَی ہِشَامِ بْنِ زُہْرَةَ حَدَّثَہُ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا يَغْتَسِلْ أَحَدُكُمْ فِي الْمَاءِ الدَّائِمِ وَہُوَ جُنُبٌ فَقَالَ كَيْفَ يَفْعَلُ يَا أَبَا ہُرَيْرَةَ قَالَ يَتَنَاوَلُہُ تَنَاوُلًا
جناب ہشام بن زہرہ کے آزاد کردہ غلام جناب ابو سائب رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’جب کوئی شخص جنبی ہو تو ٹھہرے ہوئے پانی میں غسل نہ کرے۔‘‘ ابو سائب نے کہا: اے ابو ہریرہ! پھر وہ کیا کرے؟ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کسی چیز میں پانی لے کر غسل کر لے۔