Sunan ibn Majah Hadith 630 (سنن ابن ماجہ)

[630]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہَا قَالَتْ إِنْ كَانَتْ إِحْدَانَا لَتَحِيضُ ثُمَّ تَقْرُصُ الدَّمَ مِنْ ثَوْبِہَا عِنْدَ طُہْرِہَا فَتَغْسِلُہُ وَتَنْضَحُ عَلَی سَائِرِہِ ثُمَّ تُصَلِّي فِيہِ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،ا نہوں نے فرمایا: ہم میں سے کسی کو حیض آتا تھا تو پاک ہونے پروہ انگلیوں سے مل کر کپڑے سے خون اتار دیتی تھی،پھر(وہاں سے) کپڑا دھو لیتی اور باقی کپڑے پر چھینٹے مار لیتی اور اسے پہن کر نماز پڑھ لیتی تھی۔