Sunan ibn Majah Hadith 631 (سنن ابن ماجہ)

[631]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْہِرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْہَا أَتَقْضِي الْحَائِضُ الصَّلَاةَ قَالَتْ لَہَا عَائِشَةُ أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ قَدْ كُنَّا نَحِيضُ عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ ثُمَّ نَطْہُرُ وَلَمْ يَأْمُرْنَا بِقَضَاءِ الصَّلَاةِ

جناب معاذہ عدویہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایک عورت نے سوال کیا: کیا حیض والی عورت نماز کی قضا دے گی؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس سے کہا: کیا تو حروری(خارجی) ہے؟ ہمیں نبی ﷺ کی موجودگی میں حیض آتا تھا،پھر ہم پاک ہو جاتی تھیں،تو آپ ﷺ نے ہمیں(کبھی)نماز کی قضا دینے کا حکم نہیں فرمایا۔