Sunan ibn Majah Hadith 638 (سنن ابن ماجہ)
[638]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْخَلِيلُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا ابْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدَيْجٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ سَأَلْتُہَا كَيْفَ كُنْتِ تَصْنَعِينَ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي الْحَيْضَةِ قَالَتْ كَانَتْ إِحْدَانَا فِي فَوْرِہَا أَوَّلَ مَا تَحِيضُ تَشُدُّ عَلَيْہَا إِزَارًا إِلَی أَنْصَافِ فَخِذَيْہَا ثُمَّ تَضْطَجِعُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ
سیدنا معاویہ بن ابو سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ (اور اپنی ہمشیرہ) سیدہ ام حبیبہ سے سوال کیا: آپ کا ایام حیض میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا کس طرح ہوتا تھا؟انہوں نے فرمایا: جب ہم(ازواج مطہرات) میں سے کسی کو حیض شروع ہوتا تو نصف رانوں تک چادرلپیٹ لیتی‘ پھر رسول اللہ ﷺ کے ساتھ لیٹ جاتی-