Sunan ibn Majah Hadith 637 (سنن ابن ماجہ)
[637]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي لِحَافِہِ فَوَجَدْتُ مَا تَجِدُ النِّسَاءُ مِنْ الْحَيْضَةِ فَانْسَلَلْتُ مِنْ اللِّحَافِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنَفِسْتِ قُلْتُ وَجَدْتُ مَا تَجِدُ النِّسَاءُ مِنْ الْحَيْضَةِ قَالَ ذَلِكِ مَا كَتَبَ اللہُ عَلَی بَنَاتِ آدَمَ قَالَتْ فَانْسَلَلْتُ فَأَصْلَحْتُ مِنْ شَأْنِي ثُمَّ رَجَعْتُ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللہِ ﷺ تَعَالَيْ فَادْخُلِي مَعِي فِي اللِّحَافِ قَالَتْ فَدَخَلْتُ مَعَہُ
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آپ کے لحاف میں(لیٹی ہوئی) تھی،مجھے حیض شروع ہونے کا احساس ہوا۔جس طرح عورتوں کا ہوتا ہے۔میں آہستگی کے ساتھ لحاف سے نکل گئی،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کیا تمہیں خون آگیا ہے؟‘‘ میں نے کہا: مجھے حیض کی وہ کیفیت محسوس ہوئی ہے جو عورتوں کو ہوتی ہے۔آپ نے فرمایا:’’یہ چیز تو اللہ نے آدم کی بیٹیوں پر لکھ دی ہے۔‘‘ ام المومنین نے فرمایا: میں خاموشی سے اٹھ گئی اور اپنی حالت کی درست کیا۔پھر واپس تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ’’لحاف میں میرے پاس آجاؤ۔‘‘انہوں نے کہا چنانچہ میں نے بھی آپ کے ساتھ لحاف لے لیا۔