Sunan ibn Majah Hadith 643 (سنن ابن ماجہ)
[643]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحِ بْنِ ہَانِئٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَتَعَرَّقُ الْعَظْمَ وَأَنَا حَائِضٌ فَيَأْخُذُہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَيَضَعُ فَمَہُ حَيْثُ كَانَ فَمِي وَأَشْرَبُ مِنْ الْإِنَاءِ فَيَأْخُذُہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَيَضَعُ فَمَہُ حَيْثُ كَانَ فَمِي وَأَنَا حَائِضٌ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں ایام حیض میں ہوتی تھی تو(بعض اوقات ایسا بھی ہوتا تھا کہ) میں ہڈی والی بوٹی سے دانتوں کے ساتھ گوشت نوچتی تو رسول اللہ ﷺ اس (بوٹی) کو لے لیتے اور جہاں میں نے منہ لگایا تھا،وہیں سے منہ لگا کر اس ہڈی سے گوشت نوچتے،میں برتن میں پانی پیتی تو رسول اللہ ﷺ وہیں منہ رکھ(کر پانی پی) لیتے جہاں میں نے منہ رکھا ہوتا تھا۔