Sunan ibn Majah Hadith 644 (سنن ابن ماجہ)
[644]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ الْيَہُودَ كَانُوا لَا يَجْلِسُونَ مَعَ الْحَائِضِ فِي بَيْتٍ وَلَا يَأْكُلُونَ وَلَا يَشْرَبُونَ قَالَ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ ﷺ فَأَنْزَلَ اللہُ وَيَسْأَلُونَكَ عَنْ الْمَحِيضِ قُلْ ہُوَ أَذًی فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ اصْنَعُوا كُلَّ شَيْءٍ إِلَّا الْجِمَاعَ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ یہودی گھر میں حائضہ عورت کے پاس نہیں بیٹھتے تھے،نہ(اس کے ساتھ مل کر) کھاتے پیتے تھے۔نبی ﷺ سے اس بات کا ذکر کیا گیا(اور مسئلہ دریافت کیا گیا) تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرما دی:’’اور آپ سے حیض کے بارے میں پوچھتے ہیں،فرما دیجیئے،وہ گندگی ہے،سو تم حیض(کے ایام) میں عورتوں سے الگ رہو۔‘‘ (اس کی وضاحت کرتے ہوئے) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم جماع کے سوا سب کچھ کر سکتے ہو۔‘‘