Sunan ibn Majah Hadith 647 (سنن ابن ماجہ)

[647]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ لَمْ نَكُنْ نَرَی الصُّفْرَةَ وَالْكُدْرَةَ شَيْئًا قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الرَّقَاشِيُّ حَدَّثَنَا وُہَيْبٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ كُنَّا لَا نَعُدُّ الصُّفْرَةَ وَالْكُدْرَةَ شَيْئًا قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی وُہَيْبٌ أَوْلَاہُمَا عِنْدَنَا بِہَذَا

سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ہم زرد اور مٹیالے پانی کو کچھ نہیں سمجھتی تھیں۔ امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے کہا‘ہمیں محمد بن یحیٰ نے محمد بن عبد اللہ الرقاشی سے بواسطہ وہیب عن ایوب ‘ حضرت ام عطیہ سے بیان کیا‘انہوں نے کہا:ہم زرد اور مٹیالے پانی کو کچھ نہیں سمحھتی تھیں۔ محمد بن یحیٰ نے کہا اس حدیث کو بیان کرنے میں وہیب ہمارے نزدیک (معمر سے)زیادہ قابل اعتماد ہیں۔