Sunan ibn Majah Hadith 653 (سنن ابن ماجہ)

[653]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ أَبِي سَہْلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَدَّادٍ عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ صَلَّی وَعَلَيْہِ مِرْطٌ بَعْضُہُ عَلَيْہِ وَعَلَيْہَا بَعْضُہُ وَہِيَ حَائِضٌ

ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے(گھر میں نفل) نماز پڑھی۔آپ نے چادر اوڑھی رکھی تھی جس کا کچھ حصہ نبی ﷺ پر تھا اور کچھ حصہ ان پر تھا۔اور وہ حالت حیض میں تھیں۔