Sunan ibn Majah Hadith 654 (سنن ابن ماجہ)
[654] إسنادہ ضعیف
عبدالکریم بن أبی المخارق: ضعیف
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ دَخَلَ عَلَيْہَا فَاخْتَبَأَتْ مَوْلَاةٌ لَہَا فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ حَاضَتْ فَقَالَتْ نَعَمْ فَشَقَّ لَہَا مِنْ عِمَامَتِہِ فَقَالَ اخْتَمِرِي بِہَذَا
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ان کے گھر تشریف لائے تو ان کی ایک آزاد کردہ لونڈی چھپ گئی،نبی ﷺ نے فرمایا: ’’اسے حیض آگیا ہے؟‘‘ ام المومنین نے کہا: جی ہاں۔آپ ﷺ نے اپنی پگڑی کے کپڑے میں سے پھاڑ کر ایک حصہ اسے دیا اور فرمایا: ’’اسے اوڑھنی بنالو۔‘