Sunan ibn Majah Hadith 666 (سنن ابن ماجہ)

[666]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِيعَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ رَأَی رَسُولُ اللہِ ﷺ رَجُلًا تَوَضَّأَ فَتَرَكَ مَوْضِعَ الظُّفْرِ عَلَی قَدَمِہِ فَأَمَرَہُ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلَاةَ قَالَ فَرَجَعَ

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: اللہ کے رسول ﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا کہ اس نے وضو کیا(لیکن) پاؤں پر ایک ناخن کے برابر جگہ(خشک) چھوڑ دی۔آپ ﷺ نے اسے حکم دیا کہ دوبارہ وضو کرے اور دوبارہ نماز پڑھے۔چنانچہ وہ شخص (وضو کرنے کے لئے مسجد سے)واپس چلا گیا۔