Sunan ibn Majah Hadith 669 (سنن ابن ماجہ)
[669]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنَّ نِسَاءُ الْمُؤْمِنَاتِ يُصَلِّينَ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ صَلَاةَ الصُّبْحِ ثُمَّ يَرْجِعْنَ إِلَی أَہْلِہِنَّ فَلَا يَعْرِفُہُنَّ أَحَدٌ تَعْنِي مِنْ الْغَلَسِ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: مومن خواتین نبی ﷺ کے ساتھ فجر کی نماز(باجماعت) ادا کیا کرتی تھیں،اس کے بعد وہ گھروں کو واپس جاتیں تو انہیں کوئی نہ پہچان سکتا،یعنی اندھیرے کی وجہ سے پہچانی نہیں جاتی تھیں۔