Sunan ibn Majah Hadith 684 (سنن ابن ماجہ)
[684]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَہْدَلَةَ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ مَلَأَ اللہُ بُيُوتَہُمْ وَقُبُورَہُمْ نَارًا كَمَا شَغَلُونَا عَنْ الصَّلَاةِ الْوُسْطَی
سیدنا علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوہٴ خندق کے موقع پر ارشاد فرمایا: ’’جس طرح ان لوگوں نے ہمیں عصر کی نماز سے روک دیا،اللہ(اس کی سزا کے طور پر) ان کے گھروں اور قبروں کو آگ سے بھر دے۔‘‘