Sunan ibn Majah Hadith 687 (سنن ابن ماجہ)

[687]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو النَّجَاشِيِّ قَالَ سَمِعْتُ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ يَقُولُ كُنَّا نُصَلِّي الْمَغْرِبَ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَيَنْصَرِفُ أَحَدُنَا وَإِنَّہُ لَيَنْظُرُ إِلَی مَوَاقِعِ نَبْلِہِ حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَی الزَّعْفَرَانِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ مُوسَی نَحْوَہُ

سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کے عہد مبارک میں ہم لوگ مغرب کی نماز پڑھ کر ایسے وقت میں فارغ ہو جاتے تھے کہ آدمی اپنا تیر گرنے کی جگہ دیکھ سکتا تھا۔ ابو یحیٰ زعفرانی نے ابراہیم ین موسیٰ کے واسطے سے مذکورہ حدیث کی مثل بیان کیا۔