Sunan ibn Majah Hadith 692 (سنن ابن ماجہ)
[692]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ قَالَ سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ہَلْ اتَّخَذَ النَّبِيُّ ﷺ خَاتَمًا قَالَ نَعَمْ أَخَّرَ لَيْلَةً صَلَاةَ الْعِشَاءِ إِلَی قَرِيبٍ مِنْ شَطْرِ اللَّيْلِ فَلَمَّا صَلَّی أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْہِہِ فَقَالَ إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا وَنَامُوا وَإِنَّكُمْ لَنْ تَزَالُوا فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمْ الصَّلَاةَ قَالَ أَنَسٌ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی وَبِيصِ خَاتَمِہِ
جناب حمید رحمہ اللہ سے روایت ہے،ا نہوں نے کہا: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: کیا نبی ﷺ نے انگوٹھی بنوائی تھی؟ انہوں نے فرمایا: ہاں،ایک رات آپ ﷺ نے عشاء کی نماز کو آدھی رات کے قریب تک مؤخر کیا۔جب نماز پڑھ چکے تو چہرہٴ مبارک ہماری طرف کر کے فرمایا: ’’لوگوں نے نماز پڑھ لی اور سو گئے اور تم جب تک نماز کے انتظار میں رہو گے(ثواب کے اعتبار سے) نماز ہی میں(شمار) ہوگے۔‘‘ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا:(مجھے اب بھی وہ منظر یاد ہے)گویا نبیﷺ کی انگوٹھی کی چمک میری نظروں کے سامنے ہے۔