Sunan ibn Majah Hadith 693 (سنن ابن ماجہ)
[693]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَی اللَّيْثِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي ہِنْدٍ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ صَلَاةَ الْمَغْرِبِ ثُمَّ لَمْ يَخْرُجْ حَتَّی ذَہَبَ شَطْرُ اللَّيْلِ فَخَرَجَ فَصَلَّی بِہِمْ ثُمَّ قَالَ إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا وَنَامُوا وَأَنْتُمْ لَمْ تَزَالُوا فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمْ الصَّلَاةَ وَلَوْلَا الضَّعِيفُ وَالسَّقِيمُ أَحْبَبْتُ أَنْ أُؤَخِّرَ ہَذِہِ الصَّلَاةَ إِلَی شَطْرِ اللَّيْلِ
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی(عشاء کی نماز کے لئے) باہر تشریف نہ لائے یہاں تک کہ آدھی رات گزر گئی،پھر آپ باہر تشریف لائے اور انہیں نماز پڑھائی۔پھر فرمایا: ’’لوگوں نے نماز پڑھ لی اور سو گئے اور تم جب تک نماز کا انتظار کرتے رہے،نماز ہی میں رہے۔اگر کمزور اور بیمار افراد نہ ہوتے تو مجھے یہی پسند تھا کہ اس نماز کو آدھی رات تک مؤخر کروں۔‘‘