Sunan ibn Majah Hadith 723 (سنن ابن ماجہ)
[723]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ عَنْ أَبِيہِ وَكَانَ أَبُوہُ فِي حِجْرِ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ لِي أَبُو سَعِيدٍ إِذَا كُنْتَ فِي الْبَوَادِي فَارْفَعْ صَوْتَكَ بِالْأَذَانِ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ لَا يَسْمَعُہُ جِنٌّ وَلَا إِنْسٌ وَلَا شَجَرٌ وَلَا حَجَرٌ إِلَّا شَہِدَ لَہُ
سیدنا عبدالرحمٰن بن صعصعہ رحمہ اللہ (جو سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی کفالت میں تھے) سے روایت ہے،انہوں نے کہا: مجھ سے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب تم جنگل میں ہو تو اذان بلند آواز سنا دیا کرو کیوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ ارشاد سنا ہے: ’’جو بھی جن،انسان درخت یا پتھر اس(مؤذن) کی آواز سنے گا،(قیامت کو) اس کے حق میں گواہی دے گا۔‘‘