Sunan ibn Majah Hadith 724 (سنن ابن ماجہ)

[724]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَبِي يَحْيَی عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ الْمُؤَذِّنُ يُغْفَرُ لَہُ مَدَی صَوْتِہِ وَيَسْتَغْفِرُ لَہُ كُلُّ رَطْبٍ وَيَابِسٍ وَشَاہِدُ الصَّلَاةِ يُكْتَبُ لَہُ خَمْسٌ وَعِشْرُونَ حَسَنَةً وَيُكَفَّرُ عَنْہُ مَا بَيْنَہُمَا

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے: ’’مؤذن کی آواز جہاں تک پہنچتی ہے،وہاں تک اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔ہر تر اور خشک چیز اس کے حق میں دعائے مغفرت کرتی ہے اور(اذان سن کر) نماز کے لئے حاضر ہونے والے کے لئے پچیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں،اور اس کے دو نمازوں کے درمیان گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔‘‘