Sunan ibn Majah Hadith 744 (سنن ابن ماجہ)
[744] إسنادہ ضعیف
ابن إسحاق عنعن
عمرو بن عثمان بن سیار الرقي: ضعیف (تقریب: 5074) والسند ضعفہ البوصیري
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ أَعْيَنَ،قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ،عَنْ نَافِعٍ،عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَسُئِلَ عَنِ الْحِيطَانِ تُلْقَی فِيہَا الْعَذِرَاتُ،فَقَالَ ((إِذَا سُقِيَتْ مِرَارًا،فَصَلُّوا فِيہَا)) يَرْفَعُہُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان سے ان باغوں کے بارے میں سوال کیا گیا،جن میں نجاست(کھاد کے طور پر) ڈالی جاتی ہے۔تو انہوں نے فرمایا: جب انہیں کئی بار پانی دے دیا جائے تو(اس کے بعد) ان میں نماز پڑھ لو۔انہوں نے یہ بات نبی ﷺ کی طرف منسوب کی ہے۔