Sunan ibn Majah Hadith 752 (سنن ابن ماجہ)
[752]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،أَنَّ يَعِيشَ بْنَ قَيْسِ بْنِ طِخْفَةَ،حَدَّثَہُ عَنْ أبيہ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ الصُّفَّةِ قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((انْطَلِقُوا)) فَانْطَلَقْنَا إِلَی بَيْتِ عَائِشَةَ،وَأَكَلْنَا وَشَرِبْنَا،فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِنْ شِئْتُمْ نِمْتُمْ ہَاہُنَا،وَإِنْ شِئْتُمُ انْطَلَقْتُمْ إِلَی الْمَسْجِدِ)) قَالَ: فَقُلْنَا: بَلْ نَنْطَلِقُ إِلَی الْمَسْجِدِ
جناب یعیش بن قیس بن طخفہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں،وہ اصحاب صفہ میں سے تھے،انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ہم سے فرمایا: ’’آؤ چلیں۔‘‘ ہم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر کی طرف روانہ ہوئے(وہاں جاکر) ہم نے کھایا پیا۔(اس کے بعد) رسول اللہ ﷺ نے ہم سے فرمایا: ’’چاہو تو یہاں سو رہو،چاہو تو مسجد میں چلے جاؤ‘‘۔ہم نے عرض کیا: ہم تو مسجد میں ہی چلے جائیں گے۔