Sunan ibn Majah Hadith 753 (سنن ابن ماجہ)
[753]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ،ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ إِبْرَاہِيمَ التَّيْمِيِّ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ،قَالَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ أَيُّ مَسْجِدٍ وُضِعَ أَوَّلُ؟ قَالَ: ((الْمَسْجِدُ الْحَرَامُ)) قَالَ قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ((ثُمَّ الْمَسْجِدُ الْأَقْصَی)) قُلْتُ: كَمْ بَيْنَہُمَا؟ قَالَ: ((أَرْبَعُونَ عَامًا،ثُمَّ الْأَرْضُ لَكَ مُصَلًّی،فَصَلِّ حَيْثُ مَا أَدْرَكَتْكَ الصَّلَاةُ))
سیدنا ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’مسجد حرام۔‘‘ میں نے کہا: پھر کون سی؟ فرمایا: ’’پھر مسجد اقصیٰ۔‘‘ میں نے کہا: ان کے درمیان کتنی مدت کا فرق ہے؟ فرمایا: ’’چالیس سال۔پھر ساری زمین تیرے لئے نماز کی جگہ ہے،جہاں وقت آجائے،وہیں نماز پڑھ لے۔‘‘