Sunan ibn Majah Hadith 763 (سنن ابن ماجہ)

[763]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ قَالَ: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ،عَنْ نَافِعٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ،قَالَ رَأَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ نُخَامَةً فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ،وَہُوَ يُصَلِّي بَيْنَ يَدَيِ النَّاسِ،فَحَتَّہَا،ثُمَّ قَالَ حِينَ انْصَرَفَ مِنَ الصَّلَاةِ: ((إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا كَانَ فِي الصَّلَاةِ،كَانَ اللہُ قِبَلَ وَجْہِہِ،فَلَا يَتَنَخَّمَنَّ أَحَدُكُمْ قِبَلَ وَجْہِہِ فِي الصَّلَاةِ))

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے کہ مسجد میں قبلے کی طرف(دیوار پر) بلغم نظر آیا۔آپ ﷺ نے اسے کھرچ دیا۔نماز سے فارغ ہو کر فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہوتا ہے تو اللہ اس کے چہرے کی طرف ہوتا ہے،لہٰذا کسی کو نماز کے دوران میں سامنے کی طرف نہیں تھوکنا چاہیے۔‘‘