Sunan ibn Majah Hadith 762 (سنن ابن ماجہ)

[762]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَرِيفٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَائِذُ بْنُ حَبِيبٍ،عَنْ حُمَيْدٍ،عَنْ أَنَسٍ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،رَأَی نُخَامَةً فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ،فَغَضِبَ حَتَّی احْمَرَّ وَجْہُہُ،فَجَاءَتْہُ امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَحَكَّتْہَا،وَجَعَلَتْ مَكَانَہَا خَلُوقًا فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((مَا أَحْسَنَ ہَذَا))

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کو مسجد میں قبلے کی طرف(دیوار پر) بلغم نظر آیا۔آپ ﷺ اس قدر غضب ناک ہوئے کہ چہرہٴ مبارک سرخ ہوگیا۔(یہ دیکھ کر) ایک انصاری خاتون نے آکر اسے کھرچ دیا اور اس جگہ خوشبو لگا دی۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’بہت خوب!‘‘۔