Sunan ibn Majah Hadith 773 (سنن ابن ماجہ)
[773]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ،فَلْيُسَلِّمْ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،وَلْيَقُلْ: اللہُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ،وَإِذَا خَرَجَ،فَلْيُسَلِّمْ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،وَلْيَقُلْ: اللہُمَّ اعْصِمْنِي مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص جب مسجد میں داخل ہو تو نبی ﷺ پر سلام بھیجے اور کہے:(اللہُمَّ وَافْتَحْ لِی أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ)’’اے اللہ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔‘‘ اور جب باہر نکلے تو نبی ﷺ پر سلام بھیجے اور کہے:(اللہُمَّ اعْصِمْنِی مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ) ’’اے اللہ! مجھے مردود شیطان سے محفوظ رکھ۔‘‘