Sunan ibn Majah Hadith 774 (سنن ابن ماجہ)
[774]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ،فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ،ثُمَّ أَتَی الْمَسْجِدَ،لَا يَنْہَزُہُ إِلَّا الصَّلَاةُ،لَا يُرِيدُ إِلَّا الصَّلَاةَ،لَمْ يَخْطُ خَطْوَةً إِلَّا رَفَعَہُ اللہُ بِہَا دَرَجَةً،وَحَطَّ عَنْہُ بِہَا خَطِيئَةً،حَتَّی يَدْخُلَ الْمَسْجِدَ،فَإِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ،كَانَ فِي صَلَاةٍ مَا كَانَتِ الصَّلَاةُ تَحْبِسُہُ))
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی شخص وضو کرتا ہے،اور وضو بھی خوب سنوار کر کرتا ہے،پھر مسجد کی طرف آتا ہے،تو صرف نماز کے لئے(گھر سے) نکلتا ہے،نماز کے سوا اور کوئی مقصد نہیں ہوتا،تو وہ جو قدم بھی اٹھتا ہے،اس کے بدلے اللہ تعالیٰ اس کا ایک درجہ بلند فرماتا ہے،اور ایک گناہ معاف کرتا ہے۔(اس کو اسی طرح ثواب ملتا رہتا ہے) حتی کہ وہ مسجد میں داخل ہو جاتا ہے،پھر وہ مسجد میں داخل ہو جاتا ہے تو جب تک وہ نماز کی وجہ سے رکا رہتا ہے(ثواب کے لحاظ سے) نماز ہی میں (شمار) ہوتا ہے۔‘‘