Sunan ibn Majah Hadith 776 (سنن ابن ماجہ)
[776]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا زُہَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَی مَا يُكَفِّرُ اللہُ بِہِ الْخَطَايَا،وَيَزِيدُ بِہِ فِي الْحَسَنَاتِ؟)) قَالُوا: بَلَی يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ: ((إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ عِنْدَ الْمَكَارِہِ،وَكَثْرَةُ الْخُطَی إِلَی الْمَسَاجِدِ،وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ))
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کیا میں تمہیں وہ عمل نہ بتاؤں جن سے اللہ تعالیٰ گناہ معاف کر دیتا ہے،اور نیکیوں میں اضافہ فرما دیتا ہے؟‘‘ صحابہ نے عرض کیا: جی ہاں،اللہ کے رسول! (فرما دیجئے) آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اس وقت وضو پورا (سنوار کر) کرنا،جب دل نہ چاہتا ہو اور مسجدوں کی طرف زیادہ قدم اٹھانا اور(ایک)نماز کے بعد(دوسری) نماز کا انتظار کرنا۔‘‘