Sunan ibn Majah Hadith 775 (سنن ابن ماجہ)

[775]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ الْعُثْمَانِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ سَعْدٍ،عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ،وَأَبِي سَلَمَةَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ،فَلَا تَأْتُوہَا وَأَنْتُمْ تَسْعَوْنَ،وَأْتُوہَا تَمْشُونَ وَعَلَيْكُمُ السَّكِينَةُ،فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا،وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا))

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب نماز کی اقامت ہو جائے تو نماز کے لئے دوڑ کر نہ آؤ بلکہ(معمول کے مطابق مناسب رفتار سے) اطمینان سے چلتے ہوئے آؤ،پھر جتنی نماز(جماعت کے ساتھ) مل جائے پڑھ لو،اور جو چھوٹ جائے وہ (بعد میں)پوری کر لو۔‘‘